QR CodeQR Code

کراچی پولیس کی بھکاریوں کیخلاف خصوصی مہم

15 Mar 2019 20:46

منظم بھکاری مافیا نہ صرف شہریوں کو پریشانی سے دوچار کرتے ہیں، وہیں مختلف چھوٹے جرائم اور ٹریفک میں بھی خلل کا سبب بنتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 4500 سے زائد مرد، خواتین اور بچوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس آپریشن کو مزید تیز کرنے کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کی ہدایت پر کئے گئے خصوصی سروے میں شہر کے مختلف علاقوں میں 104 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں منظم بھکاری مافیا نہ صرف شہریوں کو پریشانی سے دوچار کرتے ہیں، وہیں مختلف چھوٹے جرائم اور ٹریفک میں بھی خلل کا سبب بنتے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تشکیل دی گئی فہرست کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں 27، سٹی ایریا میں 4، ضلع شرقی میں 21، ملیر میں 10، ضلع کورنگی میں 18، ضلع وسطی میں 16 اور ضلع غربی میں 8 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں پر بھکاریوں کے منظم گروہ سرگرم عمل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 783501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783501/کراچی-پولیس-کی-بھکاریوں-کیخلاف-خصوصی-مہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org