0
Friday 15 Mar 2019 20:56

پہلے تفتیش پھر گرفتاری ہوگی، پنجاب پولیس کو نئی ہدایات جاری

پہلے تفتیش پھر گرفتاری ہوگی، پنجاب پولیس کو نئی ہدایات جاری
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں تھانہ کلچر کی تبدیلی کی جانب بہت بڑا قدم اٹھا لیا گیا، پنجاب پولیس نے انصاف کی جلد فراہمی اور شہریوں کی دادرسی کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا۔ پولیس کو معمولی مقدمات میں اندھا دھند گرفتاریوں سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں عدالتوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے مراسلہ جاری کیا ہے۔ مراسلے کی کاپی آرپی اوز، ڈی پی اوز اور تمام شعبہ تفتیش کے افسران کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ  ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پہلے تفتیش اور پھر گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ ایس ایچ اوز ضابطہ فوجداری 1898 کے تحت اختیارات کا استعمال کریں، پولیس افسران فوری پولیس اہلکاروں کو مراسلے پر آگاہی دیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قابل ضمانت مقدمات میں شواہد نہ ہونے پر ایس ایچ او ضمانت دے سکتا۔
خبر کا کوڈ : 783504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش