0
Friday 15 Mar 2019 21:59

سانحہ نیوز لینڈ عالم اسلام پر حملہ ہے، تحریک لبیک پاکستان

سانحہ نیوز لینڈ عالم اسلام پر حملہ ہے، تحریک لبیک پاکستان
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان نے نیوزی لینڈ کی مسجد میں نمازجمعہ ادا کرنے والے مسلمانوں کیساتھ پیش آنیوالے دہشتگردی کے المناک واقعے کو عالم اسلام پر حملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ امت مسلمہ کو دہشتگرد قرار دینے والی عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اپنے جس ردعمل کا اظہار کر رہی ہیں وہ مظلوم زخمی و شہدا مسلمانوں کے اور ان کے وارثوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے اور عالمی امن قائم کرنے کے دعویدار قوتوں کیلئے بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کے قائم مقام امیر پیر قاضی محمود اعوان نے کیا انہوں نے نیوزی لینڈ کی مسجد میں نمازجمعہ ادا کرنیوالے مسلمانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شدید ترین الفاظ میں پرزور مذمت کی  اور ان مظلوم شہداء کے ورثا سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان سمیت عالم اسلام کے تمام مسلمان ان کیساتھ ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے شہدائے جمعہ کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور ان کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ ٹی ایل پی نے سانحہ نیوزی لینڈ کو یہود و ہنود کی سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ اللہ تعالی کے فرمان کے مطابق طاغوتی قوتیں کبھی بھی مسلم امہ کی دوست نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے شہدائے نیوزی لینڈ کے سانحے میں ملوث مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر پوری دنیا کیلئے عبرت کا نشان بنایا جائے اور مظلوم  غمزدہ مسلمانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے تحت انکوائری کروائی جائے اور دہشتگردی کا لیبل مسلمانوں پر چسپاں کرنے کی عالمی سازش کو بے نقاب کیا جائے، کیونکہ سانحہ نیوزی لینڈ سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے دہشتگرد صرف دہشتگرد ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 783518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش