QR CodeQR Code

قم، دوسرا 3 روزہ بلتستانی ثقافتی فیسٹول "نتی کھڑیم نتی ہرتخنہ" کے عنوان سے منعقد ہوگا

16 Mar 2019 02:28

بلتستان پاکستان کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ فیسٹیول میں قم میں مقیم بلتستانی بچوں کو بلتستان کی اسلامی ثقافت سے روشناس اور بلتی زبان میں مشاعرہ کا انعقاد بھی کیا جائے گا، بلتستانی میں منعقد ہونیوالی مجالس و محافل کے انعقاد کے روایتی انداز کو اجاگر کرنا بھی اس ثقافتی فیسٹیول کا حصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے مقدس شہر قم میں جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ امور فرزندان کی طرف سے دوسرا بلتستانی ثقافتی فیسٹیول "نتی کھڑیم نتی ہرتخنہ" کے عنوان سے 23 مارچ 2019ء سے شروع ہو رہا ہے۔، جامعہ روحانت بلتستان کے مرکزی دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ امور فرزندان کے زیر اہتمام قم المقدسہ میں اپنی نوعیت کا دوسرا ثقافتی فیسٹول منعقد کیا جائے گا، جس میں مختلف موضوعات سے متعلق تعارفی اسٹالز لگائے جائیں گے، جن میں بلتستان کی ثقافت کے ساتھ ساتھ جامعہ روحانیت کے شعبہ فرزندان، شہدائے بلتستان اور بلتستان کے کھانوں کے اسٹالز لگیں گے۔ جامعہ روحانیت بلتستان میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیسٹول بدھ سے جمعہ تک حسینیہ شہداء بلتستان میں جاری رہے گا اور آنے والے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں گروپ فوٹو بنوانے کی سہولت موجود ہوگی۔ فوٹو بلتستان کے مختلف دلنشین مناظر کے ساتھ دستیاب ہوگا اور فوری پرنٹ کر دیا جائے گا، بچوں کے لئے بھی مختلف تفریحی پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔ اس اعلامیہ کے مطابق فیسٹول میں برصغیر کے تمام طالب علموں کو مدعو کیا گیا ہے۔

قم میں تین روزہ ثقافتی فیسٹیول کا آغاز 23 مارچ کو ہوگا اور اس ثقافتی فیسٹیول میں ملک کے مختلف علاقوں کی تہذیب و تمدن سے منسلک فن پارے، کپڑے اور جیولری  وغیرہ قدر دانوں کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔ میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس فیسٹیول کا مقصد ایران میں بلتستانی ثقافت کا تعارف اور بالخصوص بلتستانی بچوں کو بلتستان کی اسلامی ثقافت سے روشناس اور بلتی زبان میں مشاعرہ، بلتستان میں منعقد ہونے والی مجالس و محافل کے انعقاد کے روایتی انداز کے علاوہ مخلتف سیرگاہوں، آثار قدیمہ، روایتی ملبوسات، کھانے، قصیدہ خوانی و شعر خوانی و حملہ خوانی کے روایتی انداز سے روشناس کرانا ہے۔ یہ پروگرام 23 سے 25 مارچ تک حسینیہ بلتستانیہ قم ایران میں منقعد ہوگا۔ یاد رہے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی قم ایران میں یہ دوسرا ثقافتی فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 783549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783549/قم-دوسرا-3-روزہ-بلتستانی-ثقافتی-فیسٹول-نتی-کھڑیم-ہرتخنہ-کے-عنوان-سے-منعقد-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org