0
Saturday 16 Mar 2019 11:47

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 5 اعشاریہ شدت کا زلزلہ

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 5 اعشاریہ شدت کا زلزلہ
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق بولان، سبی اور مستونگ سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز سبی سے 43 کلو میٹر شمال مغرب تھا۔ ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ان علاقوں کے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر کھلی جگہوں پر آگئے۔ آنے والے زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 783590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش