0
Saturday 16 Mar 2019 12:10

پشاور پولیس کا پیشہ ور گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن

پشاور پولیس کا پیشہ ور گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر پشاور شہر میں مختلف شاہراہوں اور دیگر مقامات پر سرگرم پیشہ ور گداگروں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں سرگرم 10 گروہوں کا سراغ لگا کر 40 پیشہ ور گداگروں کو پولیس حراست میں لیا گیا ہے۔ پیشہ ور گداگروں کے خلاف حالیہ مہم عوامی شکایات اور گداگروں کا مختلف جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ روابط کے پیش نظر شروع کی گئی ہے۔ حراست میں لئے گئے تمام گداگروں کے خلاف مختلف تھانوں میں گداگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جن میں متعدد کے متعلق مختلف جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کے ساتھ روابط کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جو پوش علاقوں میں صاحب حیثیت شہریوں کی نقل و حمل اور دیگر خفیہ معلومات حاصل کرکے جرائم پیشہ افراد کو فراہم کرنے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ پولیس حراست میں لئے گئے ایسے گداگروں کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مراسم کے پیش نظر ان کو مختلف زاویوں سے انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ پیشہ ور گداگروں کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر ان کے سرغنہ کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 783596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش