0
Sunday 12 Jun 2011 15:45

سیلاب متاثرین کی امداد،کویت نے کرپشن کا خدشہ ظاہر کیا تھا

سیلاب متاثرین کی امداد،کویت نے کرپشن کا خدشہ ظاہر کیا تھا
کراچی:اسلام ٹائمز۔ وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ کویت میں پاکستانی سفارت خانے نے وزیراعظم گیلانی کے نام پر سیلاب متاثرین کی امداد کی خاطر بینک اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست کی تھی جس پر کویتی حکومت نے کرپشن کا خدشات کا اظہار کیا تھا۔ وکی لیکس کے مطابق جون دو ہزار نو میں کویت کی وزارت خارجہ کے قونصل جنرل رشید الحجری نے واشنگٹن کو ارسال کیے گئے ایک مراسلے میں امریکی حکام کو بتایا کہ پاکستانی حکومت کویت میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد جمع کرنے کی خاطر سفارت خانے کے بجائے وزیراعظم گیلانی کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی خواہش مند ہے۔ انہوں نے امریکی حکام کو بتایا کہ اسلام آباد میں کویتی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکومت نے یہ درخواست صرف کویتی حکومت نہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی کی ہے۔ انہوں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال کرپشن کو فروغ دینے کا سبب بن سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 78366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش