QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

16 Mar 2019 17:04

مڈی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سی ٹی ڈی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عرب خان کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں ادا کی گئی۔ آر پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) فیروز شاہ سمیت پولیس کے افسران نے شرکت کی جبکہ سی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گردی و قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سی ٹی ڈی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عرب خان کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں ادا کی گئی۔ آر پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) فیروز شاہ سمیت پولیس کے افسران نے شرکت کی جبکہ سی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گردی و قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی ٹی ڈی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عرب خان کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائنز میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) فیروز شاہ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی احسان اللہ خان، ایس پی سی ٹی ڈی شبیر شاہ مروت، ڈی ایس پی سٹی محمد شعیب خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لیاقت علی اور پاک فوج کے افسران سمیت پولیس افسران و پولیس اہلکاران نے بڑی  تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید فیروز شاہ نے شہید کی میت پر پھول چڑھائے۔ تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں دہشت گردو ں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل عرب خان کے قتل کامقدمہ سی ٹی ڈی پولیس نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ و قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 783666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783666/ڈی-ا-ئی-خان-ٹارگٹ-کلنگ-کا-نشانہ-بننے-والے-پولیس-کانسٹیبل-کی-نماز-جنازہ-ادا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org