QR CodeQR Code

سلیکٹڈ وزیراعظم کا کردار صرف کٹھ پتلی جیسا ہے، سعید غنی

16 Mar 2019 17:11

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کی عمر مانگتے مانگتے گزر گئی ہے وہ کسی کو کیا دیں گے؟ سلائی مشینیں بنانے والے بھی علیمہ خان کے بیانیہ پر حیران ہیں کہ کس طرح ایک عدد سلائی مشین سے اربوں روپے کمائے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان نئی راگنی شروع کریں پرانی راگنی بری طرح پٹ چکی ہے، حیران کن بات یہ ہے کہ جو شخص اپنی ہمشیرہ کے ساتھ عوام کا چندہ چوری کرتے ہوئے بے نقاب ہوچکا ہے وہ  دوسروں کے خلاف الزام تراشی کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعید غنی کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کا کردار صرف کٹھ پتلی جیسا ہے، جو چندہ غریب کے علاج کے لئے تھا وہ چوری کرکے ملک اور بیرون ملک اثاثے بنائے گئے۔ سعید غنی نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے لئے ملنے والے چندے کے پیسے سے بنی گالہ محل تعمیر کیا گیا، غریبوں کے علاج کے پیسے سے بیرون ملک عمارتیں خریدی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عمر مانگتے مانگتے گزر گئی ہے وہ کسی کو کیا دیں گے؟ سلائی مشینیں بنانے والے بھی علیمہ خان کے بیانیہ پر حیران ہیں کہ کس طرح ایک عدد سلائی مشین سے اربوں روپے کمائے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 783667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783667/سلیکٹڈ-وزیراعظم-کا-کردار-صرف-کٹھ-پتلی-جیسا-ہے-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org