QR CodeQR Code

منی لانڈرنگ سے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا، یہ پرائیویٹ لوگوں کا معاملہ ہے، فاروق نائیک

16 Mar 2019 17:22

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے مقدمے میں نیب قوانین لاگو نہیں ہوتے، فیصلے میں یہ واضح ہے سپریم کورٹ کی ہدایت پر مقدمہ منتقل ہوا، طے ہونا باقی ہے مقدمہ نیب کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک کا کہنا ہے آصف زرداری کےخلاف ایف آئی آرمنی لانڈرنگ کے تحت ہے، منی لانڈرنگ سے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا، یہ پرائیویٹ لوگوں کا معاملہ ہے، اس لئے نیب قوانین لاگو نہیں ہوتے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے مقدمے میں نیب قوانین لاگو نہیں ہوتے، فیصلے میں یہ واضح ہے سپریم کورٹ کی ہدایت پر مقدمہ منتقل ہوا، طے ہونا باقی ہے مقدمہ نیب کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں۔ آصف زرداری کے وکیل نے کہا عبوری ضمانت کے حلف نامے بنا لئے ہیں، موکل سے مشاورت کرکے درخواستیں فائل کریں گے، ہائی کورٹ سے استدعا کی  ہے کہ بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بینکنگ کورٹ کو یہ اختیار نہیں کہ وہ مقدمہ منتقل کرے۔


خبر کا کوڈ: 783669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783669/منی-لانڈرنگ-سے-قومی-خزانے-کو-نقصان-نہیں-پہنچا-یہ-پرائیویٹ-لوگوں-کا-معاملہ-ہے-فاروق-نائیک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org