0
Saturday 16 Mar 2019 17:26

فریال تالپور نے اپنے اکاﺅنٹ سے 50 کروڑ روپے نکلوا لئے ہیں، سینئر صحافی کا دعویٰ

فریال تالپور نے اپنے اکاﺅنٹ سے 50 کروڑ روپے نکلوا لئے ہیں، سینئر صحافی کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ سینئر صحافی امتیاز چانڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور نے اپنے اکاﺅنٹ سے 50 کروڑ روپے نکلوا لئے ہیں۔ نجی ٹی وی اب تک نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امتیاز چانڈیو نے کہا کہ عنقریب فریال تالپور اور آصف زرداری کی گرفتاریاں ہوں گی، فریال تالپور کو جیسے ہی لگا کہ وہ گرفتار ہوسکتی ہیں تو انہوں نے اپنے ڈیفنس کے بینک میں موجود اکاﺅنٹ سے 50 کروڑ روپے نکلوا لئے۔ امتیاز چانڈیو نے کہا کہ فریال تالپور نے 50، 50 لاکھ روپے کرکے یہ رقم نکلوائی اور اس کے بعد اکاﺅنٹ بند کرا دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں بات کرتے ہوئے امتیاز چانڈیو نے کہا کہ ان کی شخصیت میں واضح تبدیلی آئی ہے۔ تین روز قبل بلاول نے غیر معمولی پریس کانفرنس میں خود ہی گواہیاں اور صفائیاں دیں، جب وہ سیاست میں آئے تھے تو ان میں لچک تھی اور سمجھتے تھے کہ شاید کسی نے کرپشن کی ہوگی لیکن اب وہ ان لوگوں کے نرغے میں آگئے ہیں جنہوں نے انہیں پٹیاں پڑھائی ہیں، اب بلاول بھٹو ان لوگوں کی صفوں میں شامل ہوگئے ہیں جو کرپشن کا دفاع کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 783670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش