0
Saturday 16 Mar 2019 17:43

اگلا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا، غیر ملکی کھلاڑیوں کا مشکور ہوں کہ وہ یہاں آئے، عارف علوی

اگلا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا، غیر ملکی کھلاڑیوں کا مشکور ہوں کہ وہ یہاں آئے، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا فائنل دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلا پی ایس ایل پاکستان میں ضرور ہوگا، غیر ملکی کھلاڑیوں کا مشکور ہوں کہ وہ ہماری دعوت پر یہاں آئے۔ یہ بات انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی بھی موجود تھے۔ صدر پاکستان نے کہا کہ پی ایس ایل فور کا فائنل میچ دیکھنے ضرور آؤں گا، میں بہت خوش ہوں اور بڑے شوق سے پی ایس ایل میچز دیکھنے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا مجھے بہت شوق ہے، وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ پی ایس ایل اگلے سال پاکستان میں ہوگا۔

صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ اب اچھے حالات ہوں گے اور غیر ملکی کھلاڑی پاکستان بھی ضرور آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا مشکور ہوں کہ وہ ہماری دعوت پر یہاں آئے، کسی کھلاڑی نے اس سال پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، پاکستان دہشت گردی کے حالات سے گزر چکا ہے، پڑوسی ملک کو بھی کہتا ہوں کہ نفرت بڑھانا آسان اسے کم کرنا مشکل ہے۔
خبر کا کوڈ : 783672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش