0
Saturday 16 Mar 2019 18:02

گلگت بلتستان کے سیکرٹریز نے صحافیوں کو معلومات تک رسائی کے دروازے بند کردیئے

گلگت بلتستان کے سیکرٹریز نے صحافیوں کو معلومات تک رسائی کے دروازے بند کردیئے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سیکرٹریز نے گلگت بلتستان کے عام و خاص، بالخصوص صحافی برادری کو معلومات تک رسائی کے تمام دروازے بند کردیئے۔ اس عمل سے گلگت بلتستان کے عوامی نوعیت کے اہم معاملات سے بےخبر ہوکر رہ گئے۔ جمہوری دور حکومت میں قانون کے مطابق سرکاری معاملات بالخصوص عوامی نوعیت کے امور تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے لیکن جی بی کے بیشتر سیکرٹریز نے عوام کو معلومات تک رسائی سے محروم رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقامی میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے بھی سیکرٹریز کے ساتھ رابطے اور معلومات حاصل کرنے کی کوشش پر یہ موقف اختیار کرکے ٹال دیتے ہیں کہ چیف سیکرٹری کی جانب سے معلومات فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 783674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش