1
Saturday 16 Mar 2019 20:52

3 وفاقی وزراء کے کالعدم تنظیموں سے گٹھ جوڑ ہیں، بلاول بھٹو

3 وفاقی وزراء کے کالعدم تنظیموں سے گٹھ جوڑ ہیں، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے، اسی لیے وہ اسمبلی میں میرے آنے سے خوف زدہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں 3 وزراء کے کالعدم تنظیموں سے گٹھ جوڑ ہیں، عمران خان نے بھی الیکشن مہم میں عوام کو اعتماد میں نہیں لیا، بلکہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا۔ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے، لیاری اور مالاکنڈ سے ہمیں جیسے ہروایا گیا، وہ ہم خوب جانتے ہیں، یہ تو مجھے بھی اسمبلی میں نہیں دیکھنا چاہتے اور اسمبلی میں میرے آنے سے خوف زدہ تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم صرف اپوزیشن کے خلاف ایکشن لے سکتے ہیں، الیکشن مہم کے دوران 3 بار منتخب وزیراعظم اور ان کی بیٹی کو گرفتار کراتے ہیں، آصف زرداری کو آپ ایک فون کال پر سزا دلواتے ہیں، آغا سراج درانی اسپیکر ہیں، اُن کو آپ گرفتار کرتے ہیں اور ان کے  گھر میں چادر اور چار دیواری کو پامال کرتے ہیں، لیکن ایسے ایکشن کالعدم تنظیموں کے خلاف نہیں لے سکتے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت سے ہمارے 3 مطالبات ہیں، پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی بنائی جائے، نیب پر عمل ہو اور کالعدم تنظیموں سے خود کو الگ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 783685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش