QR CodeQR Code

غیر ملکی سرمایہ کاری میں 74.8 فیصد کمی

16 Mar 2019 21:21

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ سے 40 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ سے 40 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا، جبکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال جولائی تا جنوری مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 74.8 فیصد کم رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال جولائی تا جنوری مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 74.8 فیصد کم رہی، سات ماہ میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 4 کروڑ ڈالر رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 4 ارب 14 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 ارب 9 کروڑ ڈالر کم رہی۔

سات ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 17.6 فیصد کمی سے ایک ارب 45 کروڑ ڈالر رہی، جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں اسٹاک مارکیٹ سے 40 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2019ء میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 13 کروڑ 22 لاکھ ڈالر، مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر، جبکہ جنوری میں اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری ایک کروڑ ڈالر رہی۔


خبر کا کوڈ: 783687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783687/غیر-ملکی-سرمایہ-کاری-میں-74-8-فیصد-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org