QR CodeQR Code

بین الاقوامی ٹرانزٹ پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع

16 Mar 2019 21:38

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کی وجہ سے پاکستانی فضائی حدود کو 27 فروری سے ہر قسم کی ٹرانزٹ پروازوں کیلئے بند کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی ٹرانزٹ پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مذید 48 گھنٹوں کی توسیع کر دی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کیلئے 18 مارچ کی دوپہر 3 بجے تک بند رکھی جائے گی، 18 مارچ کو فضائی حدود کو کھولنے یا اس میں مزید توسیع کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی سمیت کچھ ہوائی اڈوں سے ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے آپریشن کی اجازت ہے، جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں سمیت ملک کے بعض کو پروازوں کیلئے ابھی تک غیر فعال رکھا گیا ہے۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کی وجہ سے پاکستانی فضائی حدود کو 27 فروری سے ہر قسم کی ٹرانزٹ پروازوں کیلئے بند کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 783689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783689/بین-الاقوامی-ٹرانزٹ-پروازوں-کیلئے-پاکستانی-فضائی-حدود-کی-بندش-میں-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org