QR CodeQR Code

نواب رئیسانی سے نواب شاہوانی اور سردار بنگلزئی کی ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

16 Mar 2019 23:05

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ملاقاتوں کے سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلٰی بلوچستان اور رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے نیشنل پارٹی کے رہنماء نواب محمد خان شاہوانی اور سردار کمال خان بنگلزئی کی ملاقات حلقہ انتخاب سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام سراوان ہاؤس کوئٹہ میں سابق وزیراعلٰی اور رکن بلوچستان اسمبلی سے نیشنل پارٹی کے رہنماء سابق صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی اور سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کے ضلع مستونگ میں زیر التواء ترقیاتی منصوبوں، بے روزگاری اور حالیہ بارشوں اور برفباری سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق گفتگو ہوئی، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان سے بدحالی کے خاتمہ اور اجتماعی قومی مفاد کیلئے بلوچستان کی سیاسی قیات اور سیاسی کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحدہ ہوکر منظم انداز میں جدوجہد کرنی چاہیئے۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ملاقاتوں کے سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 783698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783698/نواب-رئیسانی-سے-شاہوانی-اور-سردار-بنگلزئی-کی-ملاقات-بلوچستان-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org