0
Thursday 9 Jul 2009 12:19

بگرام ایئر بیس میں 14 امریکی فوجیوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی

بگرام ایئر بیس میں 14 امریکی فوجیوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی
کابل :افغانستان میں امریکی فوج کے سب سے بڑے فوجی مرکز بگرام ایئر بیس میں رہائش پذیر 14 امریکی فوجیوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی۔ امریکی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ ایڈم کلیمریٹ نے میڈیا کو بتایا کہ دارالحکومت کابل سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر تعمیر کئے گئے بگرام ایئر بیس میں مقییم 14 اہلکاروں میں سوائن فلو کے وائرس کی تشخیص کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کرکے علاج معالجہ کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ تمام متاثرہ فوجی صحت یاب ہو چکے ہیں وار انہوں نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ فوجیوں میں سوائن فلو کے اثرات معمول پر چیک اپ کے دوران سامنے آئے اور ان متاثرہ فوجیوں میں بعض وہ تھے جو حالیہ دنوں میں یہاں تعینات کئے گئے تھے۔ یاد رہے کہ امریکہ نے افغانستان میں طالبان جنگجوؤں کی پیشقدمی اور ان کے حملوں کو روکنے کیلئے حالیہ دنوں میں 21 ہزار اضافی فوجی تعینات کئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 7837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش