QR CodeQR Code

کراچی میں دو میئر اور زیادہ اضلاع کراچی کو مزید بدحالی کی طرف لے جائیں گے، خواجہ اظہار الحسن

17 Mar 2019 02:05

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی میں دو میئرز بنانے کی بات اخباروں میں چھپی ہیں اور سندھ حکومت کی طرف سے چھپی ہے، اس خبر کی سندھ حکومت کی طرف سے نہ کوئی تحقیق کی گئی ہے اور نہ کوئی تردید کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ترقی کرنے کیلئے پورے پاکستان میں صوبے بننے چاہیئے، جو صوبوں کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں وہ عوام پر اپنا تسلط قائم رکھنے کیلئے جذباتی باتیں کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار نے کہا کہ کراچی کے اضلاع بناکر میئر کراچی کو کمزور کیا گیا، کراچی کا صحت اور تعلیم کا نظام برباد کیا گیا، کراچی میں دو میئرز بنانے کی بات اخباروں میں چھپی ہیں اور سندھ حکومت کی طرف سے چھپی ہے، اس خبر کی سندھ حکومت کی طرف سے نہ کوئی تحقیق کی گئی ہے اور نہ کوئی تردید کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں دو میئر اور زیادہ اضلاع کراچی کو مزید بدحالی کی طرف لے جائیں گے، ترقی کرنے کیلئے پورے پاکستان میں صوبے بننے چاہیئے، جو صوبوں کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں، وہ عوام پر اپنا تسلط قائم رکھنے کیلئے ایسی جذباتی باتیں کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 783720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783720/کراچی-میں-دو-میئر-اور-زیادہ-اضلاع-کو-مزید-بدحالی-کی-طرف-لے-جائیں-گے-خواجہ-اظہار-الحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org