QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ٹریڈرس کا احتجاجی جلوس

17 Mar 2019 13:31

ٹریڈرس کے صدر حاجی عبد الرشید ڈار نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی کو روکنے میں اپنی ذمہ داری نبھائے۔


اسلام ٹائمز۔ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر دہشت گردانہ حملہ کو لے کر مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آل ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرس ایسوسیشن کے اہتمام سے ایک احتجاجی جلوس بر آمد ہوا ہے۔نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ نامی شہر کی دو مساجد میں معصوموں پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے خلاف آل ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرس ایسوسیشن اننت ناگ کے اہمتام سے ایک جلوس برآمد ہوا ہے۔ ٹریڈرس کے صدر حاجی عبد الرشید ڈار، جنرل سیکرٹری سجاد حکیم نے دہشت گردانہ حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے خلاف پنپنے والی نفرت و عداوت کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی کو روکنے میں اپنی ذمہ داری نبھائے۔ احتجاجیوں نے مہلوکین کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 783726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783726/مقبوضہ-کشمیر-کے-ضلع-اننت-ناگ-میں-ٹریڈرس-کا-احتجاجی-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org