0
Sunday 17 Mar 2019 11:15

کرائسٹ چرچ دہشتگردی، نعیم راشد کی بہادری پر عمران خان کیجانب سے ان کیلئے قومی ایوارڈ کا اعلان

کرائسٹ چرچ دہشتگردی، نعیم راشد کی بہادری پر عمران خان کیجانب سے ان کیلئے قومی ایوارڈ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشتگرد حملے کے دوران حملہ آور کو روکنے کی کوشش کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کے لئے قومی ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان کو میاں نعیم راشد پر فخر ہے، جنہوں نے سفید فام دہشتگرد پر قابو پانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ میں دہشتگرد حملے کے پاکستانی متاثرین خاندانوں سے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ کرنے والے کو پکڑنے کی کوشش کرنے والے پروفیسر نعیم راشد کا تعلق ایبٹ آباد کے علاقے جناح آباد سے تھا۔
نعیم راشد نے آرمی برن ہال کالج سے تعلیم حاصل کی اور پھر اعلٰی تعلیم کے لئے نیوزی لینڈ گئے، جہاں تعلیم مکمل کرنے کے بعد کرائسٹ چرچ میں ہی شعبہ تدریس سے وابستہ ہوگئے۔ مسجد پر دہشتگرد حملے میں پروفیسر نعیم راشد اور ان کا 22 سالہ بیٹا طلحہ نعیم بھی شہید ہوا۔ نعیم راشد کی اہلیہ عنبرین نے خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر اور بیٹا ہیرو ہیں، وہ ہمیشہ لوگوں کی مدد کرتے تھے اور یہاں تک کہ آخری وقت میں بھی انہوں نے لوگوں کی بچانے کی کوشش کی۔
خبر کا کوڈ : 783749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش