QR CodeQR Code

مسلمانوں کیخلاف تعصب سے بدامنی و انتشار میں اضافہ ہوگا، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

17 Mar 2019 11:26

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بڑھتے اسلام دشمن رویوں کے اہم مسئلے کی جانب توجہ دلائی۔ انہوں نے بڑھتے ہوئے اسلام دشمن رویئے کو عالمی امن کے لئے خطرہ قرار دے دیا،


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بڑھتے اسلام دشمن رویئے کو عالمی امن کے لئے خطرہ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بڑھتے اسلام دشمن رویوں کے اہم مسئلے کی جانب توجہ دلائی۔ ملیحہ لودھی نے بڑھتے ہوئے اسلام دشمن رویئے کو عالمی امن کے لئے خطرہ قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف تعصب سے بدامنی و انتشار میں اضافہ ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے گذشتہ روز حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لئے اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مسلم کمیونٹی سے ملاقات کی اور مسلم خواتین کو گلے لگا کر تسلی دی۔ جیسنڈا ایرڈن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ کا واقعہ نیوزی لینڈ کی عکاسی نہیں کرتا، تاہم مذہبی اور ثقافتی آزادی ہر صورت ممکن بنائی جائے گی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشتگرد حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔ مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔
 


خبر کا کوڈ: 783750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783750/مسلمانوں-کیخلاف-تعصب-سے-بدامنی-انتشار-میں-اضافہ-ہوگا-ڈاکٹر-ملیحہ-لودھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org