0
Sunday 17 Mar 2019 11:58

جے یو آئی یا ایم ایم اے کے لانگ مارچ کے دوران دھرنے کا کوئی ارادہ نہیں، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی یا ایم ایم اے کے لانگ مارچ کے دوران دھرنے کا کوئی ارادہ نہیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) نے اسلام آباد میں حکومت مخالف مجوزہ دھرنے کا پلان موخر کر دیا ہے۔ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الر حمن نے کہا کہ جے یو آئی یا ایم ایم اے کا اپریل میں دھرنے کا ارادہ نہیں اور نہ ہی 19 مارچ کے اجلاس کے ایجنڈے میں دھرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے معاملے پر ایم ایم اے میں اختلافات کی خبریں غلط ہیں، جب دھرنا ہماری ترجیح ہی نہیں ہے تو پھر اختلافات کہاں سے آ گئے، ہاں البتہ دھرنے کے لئے ہم خیال دوستوں سے مشاورت ضرور کی تھی، لیکن تمام دوستوں نے حکومت کو مزید وقت دینے کا مشورہ دیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 783754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش