QR CodeQR Code

سکھر میں گرفتار امریکی شہری کا ایک دن کا ریمانڈ

12 Jun 2011 16:16

اسلام ٹائمز:پولیس کے مطابق گرفتار امریکی شہری Seth David ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر پاکستان آیا اور ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود سکھر کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں کیتھولک ریلیف سروسز نامی فلاحی تنظیم کے لیے کام کرتا رہا


سکھر:اسلام ٹائمز۔ سکھر پولیس نے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر امریکی شہری کو عدالت میں پیش کیا اور ایک دن کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے، پولیس نے امریکی شہری Seth David کا ایک روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار امریکی شہری Seth David ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر پاکستان آیا اور ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود سکھر کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں کیتھولک ریلیف سروسز نامی فلاحی تنظیم کے لیے کام کرتا رہا، پولیس کے مطابق امریکی شہری کو حراست میں لیکر اسکا پاسپورٹ اور کاغذات چیک کیے گئے تو پتہ چلا کہ وہ مارچ 2011ء میں سکھر آیا اور مدت ختم ہونے کے بعد بھی یہی رہتا رہا، پولیس کے مطابق امریکی شہری کے خلاف تھانہ آباد میں سیکشن 14فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جس کے بعد اسے آج چھٹی کے روز سیکنڈ جیوڈیشل مجسٹریٹ رجب علی شر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ امریکی شہری کو منہ پر کپڑا لپیٹ کر لایا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 78376

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/78376/سکھر-میں-گرفتار-امریکی-شہری-کا-ایک-دن-ریمانڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org