QR CodeQR Code

شریف برادران 30 سال میں ایسا ہسپتال نہ بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو، عثمان بزدار

17 Mar 2019 13:01

وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹویٹ میں کہنا ہے کہ کیا حکومت نے نواز شریف کو من پسند جگہ علاج کی پیشکش نہیں کی؟۔ انہوں نے کہا کہ کیا نواز شریف کو اپنے بھائی کے بنائے ہسپتال پر اعتبار نہیں، کیا نواز شریف کو اپنے ذاتی 2 ہسپتالوں پر بھی اعتبار نہیں؟ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کیا نواز شریف محض ضمانت کیلئے ہسپتال نہ جانے کا دباو نہیں ڈال رہے؟


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہباز شریف کے بیان پر کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اپنا علاج شوکت خانم سے کرایا، ان کے والد کا علاج بھی شوکت خانم سے ہوا، لیکن شریف برادران 30 سال میں ایسا ہسپتال نہ بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو؟۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہباز شریف کے بیان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کیا حکومت نے نواز شریف کو من پسند جگہ علاج کی پیشکش نہیں کی؟۔

انہوں نے کہا کہ کیا نواز شریف کو اپنے بھائی کے بنائے ہسپتال پر اعتبار نہیں، کیا نواز شریف کو اپنے ذاتی 2 ہسپتالوں پر بھی اعتبار نہیں؟ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کیا نواز شریف محض ضمانت کیلئے ہسپتال نہ جانے کا دباو نہیں ڈال رہے؟ کیا شریف میڈیکل سٹی اور اتفاق ہسپتال بھی ناقص ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اپناعلاج شوکت خانم سے کرایا، ان کے والد کا علاج بھی شوکت خانم سے ہوا، لیکن شریف برادران 30 سال میں ایسا ہسپتال نہ بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو؟۔


خبر کا کوڈ: 783765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783765/شریف-برادران-30-سال-میں-ایسا-ہسپتال-نہ-بنا-سکے-جہاں-ان-کا-علاج-ہو-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org