QR CodeQR Code

بی آر ٹی پر تعمیراتی کام 23 مارچ کو ختم ہو جائیگا، شوکت یوسفزئی

17 Mar 2019 13:20

نجی ٹیوی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کے پی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جب کوئی ترقیاتی کام ہوتا ہے تو لوگوں کو مشکلات ہوتی ہیں۔ پشاور میٹرو لاہور میٹرو سے مختلف ہے، سیاسی مخالفین کے پاس تنقید کے سوا کچھ نہیں، 6 ماہ میں 7 کلو میٹر پل کی تعمیر کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پر تعمیراتی کام 23 مارچ کو ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے پشاور میٹرو کی لاگت سے متعلق دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی لاگت نہیں بڑھی۔ نجی ٹیوی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پشاور میٹرو کی لاگت نہیں بڑھی ہے، بی آر ٹی منصوبہ 29 ارب کا ہے، 70 ارب کا نہیں۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ منصوبہ مکمل ہو جائے تو پھر جو انکوائری کرنی ہے آکر کرلیں، ایشین ڈویلپمنٹ بینک بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی نگرانی کر رہا ہے۔ کے پی وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ بی آر ٹی کیلئے بسیں مرحلہ وار آئیں گی، مئی کے آخر تک بی آر ٹی کی تمام بسیں آ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ معلوم ہے کہ بی آر ٹی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جب کوئی ترقیاتی کام ہوتا ہے تو لوگوں کو مشکلات ہوتی ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پشاور میٹرو لاہور میٹرو سے مختلف ہے، سیاسی مخالفین کے پاس تنقید کے سوا کچھ نہیں، 6 ماہ میں 7 کلو میٹر پل کی تعمیر کی گئی۔ خیال رہے کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کو لاہور میٹرو سے سستا اور معیاری منصوبہ قرار دیا گیا تھا، یہ 2017ء میں شروع کیا گیا تھا، اس کے افتتاح کی تاریخ 6 بار تبدیل کی جاچکی ہے، تاہم اب اس کیلئے 23 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 783772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783772/بی-آر-ٹی-پر-تعمیراتی-کام-23-مارچ-کو-ختم-ہو-جائیگا-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org