QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی اعجاز چودھری سے ملاقات، کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

17 Mar 2019 15:53

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب علامہ مبارک موسوی اور سیکرٹری سیاسیات سنٹرل پنجاب سید حسن کاظمی نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری سے ملاقات کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی "وحدت اسلامی کانفرنس" کی دعوتی مہم پھر پور انداز میں جاری ہے۔ اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری سے ملاقات کی اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ مارچ کے آخر میں ہونیوالے 3 روزہ مرکزی تنظیمی کنونشن اور انٹرا پارٹی الیکشن کے آخری دن بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے "وحدت اسلامی کانفرنس" کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے علماء و سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہونگے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب علامہ مبارک موسوی اور سیکرٹری سیاسیات سنٹرل پنجاب سید حسن کاظمی نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری سے ملاقات کی۔

ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے اسلام آباد میں 31 مارچ کو منعقدہ وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ پنجاب کی طرح ملک بھر میں دعوتی مہم بھر پور انداز میں جاری ہے۔ اس موقع پر اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اتحاد و وحدت کے فروغ کیلئے سرگرم ہے اور اس حوالے سے ہی وحدت اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اعجاز چودھری نے ایم ڈبلیو ایم کی وحدت کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو وژن بھی اتحاد امت ہے، عمران خان پاکستان میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر دیکھنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 783801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783801/ایم-ڈبلیو-کے-وفد-کی-اعجاز-چودھری-سے-ملاقات-کانفرنس-میں-شرکت-دعوت-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org