0
Sunday 17 Mar 2019 16:22

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزراء کی تنخواہوں کی تفصیل

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزراء کی تنخواہوں کی تفصیل
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں اراکینِ اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے بل منظور کیا گیا جس پر کئی حلقوں نے تنقید بھی کی اور وزیر اعظم عمران خان نے بھی اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک کی معیشت ٹھیک نہیں ہے اور وزراء نے خود ہی اپنی تنخواہ بڑھا لی ہے۔ اب تمام صوبوں کے وزرائے اعلی کی تنخواہوں کی تفصیل سامنے آگئی ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ تنخواہ بلوچستان کے وزیرِ اعلی کی ہے جنہیں 5 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملتی ہے اس کے علاوہ انہیں سرکاری گھر اور گاڑیاں بھی ملتی ہیں جبکہ وہ چاہیں تو ایک لگژری کار بغیر ٹیکس دیے بیرونِ ملک سے درآمد بھی کر سکتے ہیں، اگر بلوچستان کے وزیر اعلٰی ذاتی گھر میں رہیں تو انہیں 50 ہزار روپے اضافی ملتے ہیں۔ بلوچستان کے باقی وزراء کی تنخواہ 5 لاکھ روپے ہے۔ دوسرے نمبر پہ خیبر پختون خواہ کے وزیرِ اعلٰی ہیں جن کی تنخواہ 2 لاکھ جبکہ باقی وزراءکی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار ہے۔ انہیں بھی ایک سرکاری گھر اور گاڑیاں بھی ملتی ہیں جبکہ اگر خیبر پختون خواہ کے وزیرِاعلی اپنے گھر میں رہیں، تو انہیں 70 ہزار روپے اضافی ملتے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے وزیر اعلٰی کی ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جبکہ باقی وزراء کی تنخواہ 75 ہزار روپے ماہانہ ہے۔ سندھ اسمبلی کے وزیر اعلیٰ کو بھی سرکاری گھر اور گاڑیاں دی جاتی ہیں اور وہ بھی چاہیں تو بغیر ٹیکس دیے 3200cc تک کی گاڑی بیروِن ملک سے منگوا سکتے ہیں۔ پنجاب کے وزیرِاعلی کی تنخواہ 39 ہزار روپے ہے جبکہ باقی وزراء کی تنخواہ 35ہزار روپے ہے، پنجاب کے وزیر اعلی کو سرکاری گھر اور گاڑیاں بھی ملتی ہیں اگر وہ اپنے گھر میں رہیں تو انہیں 25 ہزار روپے دیے جاتے ہیں، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھی بیرون ملک سے 3200cc گاڑی درآمد کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام صوبوں کے وزراءاعلیٰ کے پاس استعمال کے لیے ہیلی کاپٹر بھی موجود ہوتا ہے۔ تمام صوبوں کے وزراءکو ڈیلی اور سفری الاؤنس بھی دیے جاتے ہیں اس کے علاوہ سالانہ سفری الاؤنس الگ سے بھی دیا جاتا ہے۔ وزراء اعلی کی ایک گاڑی کو 250 لیٹر تیل ماہانہ ملتا ہے جبکہ ایک گاڑی کو بغیر کسی حد کے ایندھن مل سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 783806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش