0
Sunday 17 Mar 2019 16:29

بیرونِ ملک ڈاکٹر بھی نواز شریف کی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکتے، یاسمین راشد

بیرونِ ملک ڈاکٹر بھی نواز شریف کی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکتے، یاسمین راشد
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جناح ہسپتال منتقل کیا تو وہاں کے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، بیرونِ ملک میں موجود ڈاکٹرز بھی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف جن ہسپتالوں پر تنقید کر رہے ہیں اُن کی ایک سالہ کارکردگی کو دیکھیں، ماضی میں حکومت ان کے پاس تھی تو اداروں کی صورتحال ابتر تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جناح ہسپتال لے کر گئے وہاں مریض اور تیماردار تنگ ہوتے رہے، لیگی رہنماؤں کی سکیورٹی کے باعث تیمارداروں کو ہسپتال کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، اراکین اسمبلی اور قیادت سے ہماری نواز شریف کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی جس میں انہوں نے باہر بھیجنے پر ہی زور دیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے رہنماء نواز شریف کو بیرونِ ملک بھیجنے پر بضد ہیں، باہر کے ہسپتالوں میں موجود ڈاکٹرز بھی کسی کی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ قبل ازیں فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نواز شریف کو پنجاب حکومت نے اچھی سہولیات فراہم کیں، انہیں بیرونِ ملک سے ڈاکٹرز بلانے کی پیش کش بھی کی گئی مگر وہ لندن جانے پر بضد ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر 300 ارب روپے کا الزام ہے، یہ پیسہ حکومت، عدلیہ یا نیب کا نہیں بلکہ عوام کا ہے، سابق وزیراعظم پلی بارگین کرکے لندن جاسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 783807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش