0
Sunday 17 Mar 2019 17:40

افغان سکیورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں 27 اہلکار ہلاک

افغان سکیورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں 27 اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان کے سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملوں کے نتیجے میں  27 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبوں فریاب، ہلمند اور قندھار کی چیک پوسٹوں پر طالبان جنگجوؤں نے یکے بعد دیگرے حملے کیے، حملے میں مجموعی طور پر 27 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حملے میں 5 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جب کہ کچھ شہری بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گئے۔ طالبان جنگوؤں کی تازہ پر تشدد کارروائیوں میں کسی جنگجو کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، طالبان جنگجو فریاب کے ضلع قیصر کے سکیورٹی بیس پر حملے میں 22 اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد 4 سکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے، جن کی بازیابی کے لیے افغان سکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسی طرح صوبے قندھار میں طالبان جنگجوؤں کے پولیس چیک پوسٹ کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے، افغان سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی پر حملہ آور واپس چلے گئے۔ جب کہ صوبے ہلمند میں طالبان جنگوؤں کے ہاتھوں افغان خفیہ ایجنسی کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا۔
خبر کا کوڈ : 783811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش