QR CodeQR Code

حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے، لیاقت بلوچ

17 Mar 2019 18:59

جماعت اسلامی پاکستان کے قائم  مقام امیر کا کہنا تھا کہ ابتر معاشی حالات میں پنجاب اسمبلی نے اپنی مراعات اور تنخواہوں میں بے پناہ اضافہ کر لیا ہے، وزیراعظم نے ٹویٹ میں غصے کا اظہار کیا ہے لیکن اراکین اسمبلی ماننے کو تیار ہی نہیں، ہمیں سیاستدانوں کے اس دوہرے معیار کو سمجھنا ہوگا  کہ یہ اس حمام میں سب ننگے ہیں، ان کا ایک ہی مشترکہ مقصد ہے اور وہ ہے مال بناو گھر جاو۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ کہتے ہیں حکومت کی معاشی سطح پر ناکام پالیسیوں نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے  جبکہ وزراء نے  اپنی تنخواہوں اور مراعات میں غیر معمولی اضافہ کرکے ثابت کر دیا کہ حکومت کا پورا شیرازہ ہی تتر بتر ہے۔ لاہور میں لیاقت بلوچ نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی میں ہوشربا اضافے نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے، موجودہ حکومت نے عوام کی توقعات پر پانی پھیر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعوے کرکے اقتدار میں آنیوالی حکومت کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں، بجلی اور تیل سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث عوام پریشان ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ابتر معاشی حالات میں پنجاب اسمبلی نے اپنی مراعات اور تنخواہوں میں بے پناہ اضافہ کر لیا ہے، وزیراعظم نے ٹویٹ میں غصے کا اظہار کیا ہے لیکن اراکین اسمبلی ماننے کو تیار ہی نہیں، ہمیں سیاستدانوں کے اس دوہرے معیار کو سمجھنا ہوگا  کہ یہ اس حمام میں سب ننگے ہیں، ان کا ایک ہی مشترکہ مقصد ہے اور وہ ہے مال بناو گھر جاو۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کو صالح اور دیندار قیادت کی ضرورت ہے اور دیندار قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 783814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783814/حکومت-کی-ناکام-معاشی-پالیسیوں-نے-عوام-کا-کچومر-نکال-دیا-ہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org