0
Sunday 17 Mar 2019 19:21

جی بی کے 3 ہزار سرکاری ملازمین کو اپ گریڈ کرنیکے صوبائی کابینہ کے فیصلے پر دو محکموں کا اعتراض

جی بی کے 3 ہزار سرکاری ملازمین کو اپ گریڈ کرنیکے صوبائی کابینہ کے فیصلے پر دو محکموں کا اعتراض
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں 3 ہزار سرکاری ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کے صوبائی کابینہ کے فیصلے پر دو اہم محکموں نے اعتراض لگا کر نظرثانی کیلئے مسودہ دوبارہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا، محکمہ سروسز اور خزانہ نے نظرثانی درخواست میں کابینہ کے فیصلے پر اعتراض لگانے کے ساتھ قانونی سوالات بھی اٹھائے ہیں، ذرائع کے مطابق سروسز اور خزانہ کو بعض محکموں کے ملازمین کو ایک سے زائد سکیل میں اپ گریڈ کرنے پر اعتراض ہے، درخواست میں سکیل کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق اہم محکموں کے اعتراض کے بعد وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں گذشتہ دو روز سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، دیکھنا یہ ہے کہ وزیراعلیٰ اہم محکموں کے اعتراضات کو خاطر میں لاتے ہیں کہ نہیں، واضح رہے کہ صوبائی کابینہ نے اپنے گذشتہ اجلاس میں اپ گریڈیشن کمیٹی کی سفارشات کی من و عن منظوری دی تھی، جس کے تحت محکمہ جنگلات، خوراک، زراعت، پانی و بجلی سمیت دیگر محکموں کے تقریباً 3 ہزار ملازمین کو اپ گریڈ کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 783815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش