0
Monday 18 Mar 2019 00:54

حکمران ہوش کے ناخن لیں، مدارس ملک میں پولیس کیطرح پہرہ دار ہیں، مولانا حامد الحق حقانی

حکمران ہوش کے ناخن لیں، مدارس ملک میں پولیس کیطرح پہرہ دار ہیں، مولانا حامد الحق حقانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س ) پنجاب کے صوبائی صدر مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان مذاکرات میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ایجنڈے میں شامل ہے، قطر میں ہونے والے مذاکرات میں دی گئی دعوت پر شرکت کریں گے، افغانستان میں امن قائم ہونے سے خطہ میں امن قائم ہوگا، امریکہ افغانستان سے ذلت و رسوائی کے ساتھ نکل رہا ہے، مدارس نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے پولیس کی چوکیوں کی طرح پہرہ دے رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کرپٹ سیاستدانوں کو انتقام کا نشانہ بنانے کا کام بعد میں رکھیں، پہلے تمام محب وطن جمہوری قوتوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات اختیار کریں، اسلامی نظام کے نفاذ کے سلسلے میں مولانا سمیع الحق شہید کے مشن کو جاری رکھیں گے، مرحوم کے اصل قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جو واقعات سامنے آئے، وہ ایک اسلامی جمہوری ملک میں زیب نہیں دیتا، عمران خان قوم سے کئے گئے وعدے کے مطابق مدینہ کی طرز پر وطن عزیز کو استوار کریں، مدارس، خانقاہوں، اسلامی تنظیموں کو کام نہیں کرنے دیا جائے گا اور قدغنیں لگائی جائیں گی تو اس سے اسلام نہیں پاکستان کمزور ہوگا، نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں جے یو آئی (س ) کے رہنما قاری سعید احمد رحیمی کی رہائش گاہ نقشبند کالونی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ جس میں جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا محمد یوسف شاہ، مفتی ممتاز احمد، قاری عبدالرزاق، قاری بلال سعیدی، قاری محمد حنیف و دیگر بھی موجود تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ مدارس پولیس کی چوکیوں کی طرح نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے پہرہ دے رہے ہیں، حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئں، جب وہ اسلامی تنظیموں کو کام نہیں کرنے دیں گے اور ان پر قدغنیں لگائیں گے تو اس سے اسلام نہیں پاکستان کمزور ہوگا، اسی لئے ایسی کارروائیاں نہ کی جائیں، امریکہ، اسرائیل اور بھارت ہمارے دشمن ہیں، جو اپنے صیہونی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اسلام و پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، ملک وقوم کی سلامتی کے لئے علمائے کرام اور محب وطن قوتیں ایک پیج پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 783840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش