0
Monday 18 Mar 2019 09:48

شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر چین روانہ

شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر چین روانہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی پہلے پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک مذاکرات میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے۔ تین روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک باہمی تعاون کے تمام تر امور پر جامع بات چیت کریں گے، جس میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سرفہرست ہے۔ اس کے ساتھ دونوں فریقین خطے کی صورتحال اور کثیرالجہتی تعاون کے معاملے پر بھی گفتگو ہو گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ سی پیک پر سیاسی جماعتوں کے فورم سے خطاب کریں گے جبکہ دونوں ممالک کی حکمراں جماعتوں، پاکستان تحریک انصاف اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا، کے درمیان بات چیت میں بھی شرکت کریں گے۔ تین روز تک جاری رہنے والے اس دورےکے دوران وزیر خارجہ کی چینی قیادت کے ساتھ ملاقات بھی متوقع ہے۔ اس سلسلے میں دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر خارجہ کے دورہ چین سے مختصر اور وسیع تر باہمی تعلقات کی رفتار تیز ہوگی اور سی پیک کے تحت اقتصادی تعاون کی کوششوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ چین روانہ ہونے سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ان کے دورہ چین پہلے سے ہی طے شدہ تھا۔ اس موقع پر چین کی جانب سے پاکستان کے لیے حالیہ حمایت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چین نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 783849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش