0
Monday 18 Mar 2019 10:24

حکومت اپنا اصلاحاتی ایجنڈا بھول کر سیاست کو تجارت میں بدل چکی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

حکومت اپنا اصلاحاتی ایجنڈا بھول کر سیاست کو تجارت میں بدل چکی ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں سو گنا سے بھی زیادہ اضافے نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اپنے مفاد میں حکومت اور اپوزیشن کے تمام ارکان اکٹھے ہو گئے مگر عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں، عمران خان ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ ختم کروائیں۔ انکا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے۔ فیصل آباد میں انجمن طلبا اسلام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبا یونینز بحال کی جائیں، طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ ہونا چاہئے، امیر اور غریب طلبا کو یکساں تعلیمی سہولتوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں ایک ہی نصاب پڑھایا جائے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت اپنا اصلاحاتی ایجنڈا بھول چکی ہے، سیاست کو خدمت کے بجائے تجارت بنا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 783853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش