0
Monday 18 Mar 2019 11:09

عالمی سطح پر متحدہ مسلم بلاک کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے، غلام اکبر ساقی

عالمی سطح پر متحدہ مسلم بلاک کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے، غلام اکبر ساقی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما امامیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور بین المذاہب قومی امن کمیٹی کے نائب صدر علامہ غلام اکبر ساقی نے نیوزی لینڈ کی مسجد النور میں نمازیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعہ عالمی طاقتوں کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف نفرت کے بیج بونے کا پیش خیمہ ہے، مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنا نیوزی لینڈ حکومت کی ذمہ داری ہے، عالمی برادری کو نوٹس لے کر ایسے ناقابل فراموش سانحات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔ فیصل آباد میں اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت یورپی ممالک کے سربراہان کی ا س پر خاموشی معنی خیز ہے، سانحہ نیوزی لینڈ پر مسلم حکمران مشترکہ آواز اٹھائیں، عالمی سطح پر متحدہ مسلم بلاک کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 783860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش