0
Monday 18 Mar 2019 12:09

ساری عمر لوٹا کریسی کرنیوالے فواد چوہدری سیاسی اقدار سے لاعلم ہیں، مریم اورنگزیب

ساری عمر لوٹا کریسی کرنیوالے فواد چوہدری سیاسی اقدار سے لاعلم ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ساری عمر لوٹا کریسی کی ہے، جس کی وجہ سے وہ سیاسی اقدار سے لاعلم ہیں، فواد چوہدری  ذہنی مریض ہیں اس لیے وہ دوسروں کی صحت پر سیاست کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر سیاست کرتے ہوئے حکومتی ترجمان یہ بھول بیٹھے کہ وہ اصل میں نواز شریف اور شہباز شریف کی عوامی خدمت اور حکومتی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہیں، نواز شریف سے مریم نواز کو گزشتہ روز نہ ملنے دینے کی ہدایت بھی عمران نیازی کی طرف سے آئی تھی۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب آج قوم کو بتاتے کہ جی ڈی پی گروتھ تین فیصد پر آگئی ہے۔ افراط زر چار سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ مہنگائی، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے پر عوام چیخ رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 783891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش