QR CodeQR Code

مردان، غیرت کے نام پر قتل کی گئی لڑکی کی لاش برآمد

18 Mar 2019 12:02

پولیس کے مطابق لڑکی کو غیرت کے نام پر بجلی کے تار سے پھانسی دے کر قتل کیا گیا ہے۔ غیرت کے نام پر قتل کی گئی جواں سال لڑکی کے ساتھ 9 مارچ کو مدثر نامی لڑکے کو بھی قتل کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مردان میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تھانہ شیخ ملتون پولیس کے مطابق اتوار کے روز انکو اطلاع ملی کہ قریبی خشک کنویں میں ایک لاش پڑی ہے، جس کے بعد انہوں نے لاش کو کنویں سے نکال لیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کو غیرت کے نام پر بجلی کے تار سے پھانسی دے کر قتل کیا گیا ہے۔ غیرت کے نام پر قتل کی گئی جواں سال لڑکی کے ساتھ 9 مارچ کو مدثر نامی لڑکے کو بھی قتل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جڑواں قتل کے بعد جب پولیس ملزموں کو پکڑنے کی کوشش کر رہی تھی تو اس دوران ملزموں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار عطا اللہ بھی زخمی ہوگیا تھا جو بعد میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی گئی لڑکی کے تین بھائیوں امتیاز، افتخار، سرتاج اور والد سراج کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جن میں سے امتیاز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی، جبکہ مقدمے کی روشنی میں تفتیش جاری ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 783895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783895/مردان-غیرت-کے-نام-پر-قتل-کی-گئی-لڑکی-لاش-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org