0
Monday 18 Mar 2019 12:19

چینی لڑکی نے ڈی آئی خان کے پاکستانی چیف ایگزیکٹو آفیسر آف چائنہ کنسٹرکشن کمپنی سے شادی کرلی

چینی لڑکی نے ڈی آئی خان کے پاکستانی چیف ایگزیکٹو آفیسر آف چائنہ کنسٹرکشن کمپنی سے شادی کرلی
اسلام ٹائمز۔ چینی لڑکی نے اسلام قبول کرکے ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوان سے شادی کرلی۔ ذرائع کے مطابق ملک محمد عمر فاروق ڈیال چیف ایگزیکٹو آفیسر آف چائنہ کنسٹرکشن کمپنی اور بیلا عمر ڈپٹی چیئرمین چائنہ اسٹیٹ کنسٹرکشن کمپنی کی گذشتہ روز شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، بیلا عمر نے اسلام بھی قبول کرلیا۔ نوبیاہتا جوڑا چائنہ کمپنی میں کام کررہا ہے۔ پہلا ولیمہ اسلام آباد میں منعقد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، سابق گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑ ا، سابق سینیٹر لطیف کھوسہ، سینیٹر مشاہد حسین سید، سابق سینیٹر طلحہ محمود، سات ممالک کے سفیروں اور چائینز ایمبسی کے ذمہ داران سمیت سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں ںشرکت کی۔ بعد میں ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ایک ولیمے کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں معززین علاقہ، رشتہ داروں، سرکاری اداروں کے سربراہان اور صحافیوں نے شرکت کی۔ دعوت ولیمہ میں برادر ملک چائنہ سے بھی مہمانوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے سی پیک منصوبے کے عملے میں شامل چینی جوڑے نے بھی پختون روایات کے مطابق شادی کی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 783899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش