0
Monday 18 Mar 2019 12:54

نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملہ ہے، اعجاز اشرفی

نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملہ ہے، اعجاز اشرفی
اسلام ٹائمز۔ مرکز اہلسنت درگاہ و جامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ لاھور میں ہفتہ وار لبیک یارسول اللہ اجتماع میں پیر اعجاز اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگیوں کی خوبصورتی اور رونق صرف رسول اللہ کی ہی بدولت ہے اگر ہماری زندگی میں کریم آقا (ص) کی ناموس اور ختم نبوت پر حملہ ہو تو ہماری زندگیاں بے کار ہیں، کیونکہ خالق کائنات اللہ تعالی اپنے نبی کی شان و عزت میں کمی کرنیوالے کو کتاب لاریب قرآن مجید میں دائمی عذاب کا مستحق قرار دیتا ہے۔ اجتماع میں اعجاز اشرفی نے سلسلہ اشرفیہ کے عظیم روحانی پیشوا مخدوم المشائخ مفتی سید محمد مختار اشرف الاشرفی الجیلانی کے سالانہ عرس کے دن کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی دینی ملی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا سید محمد مختار اشرف نے لاکھوں غلامان رسول کو حلقہ عشق و مستی میں داخل کرکے غلامیِ رسول کا عظیم سبق پڑھایا۔

اجتماع سے خطاب میں اعجاز اشرفی نے نیوزی لینڈ کے سانحہ میں 50 سے زائد مسلمانوں کی شہادت کی سخت ترین  الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ عالمی عدالت اس واقعہ کا ازخود نوٹس لے کر فوری عالمی جوڈیشیلی انکوائری کرکے اس واقعہ میں جتنے بھی شرپسند عناصر ملوث ہیں ان سب کو سامنے لا کر کاروائی کرکے پوری دنیا کیلئے عبرت کا نشان بنایا جائے۔ انہوں نے کہا یہ حملہ نیوزی لینڈ کے مسلمانوں پر نہیں بلکہ دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملہ ہے، اس لیئے اقوام متحدہ کو اپنا کلیدی رول فوری ادا کرنا ہوگا جس سے کروڑں مسلمان جو یورپ میں ہیں  اپنے آپ کو غیر محفوظ نہ سمجھیں۔
خبر کا کوڈ : 783910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش