0
Monday 18 Mar 2019 20:50

فرقہ پرستی سے نجات کیلئے اتحاد ناگزیر ہے، یوسف تاریگامی

فرقہ پرستی سے نجات کیلئے اتحاد ناگزیر ہے، یوسف تاریگامی
اسلام ٹائمز۔ سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ کشمیر میں موجودہ سیاسی غیر یقینی، پچھلی ایک دہائی میں سب سے زیادہ تشدد اور سب سے کم معاشی سرگرمیاں بھاجپا حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ قاضی گنڈ میں کارکنان کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے یوسف تاریگامی نے کہا کہ کشمیر میں صورتحال مسلسل غیر یقینی کا شکار ہے اور بھاجپا اور آر ایس ایس کی کشمیر کے تئیں پالیسی نے انسانی زندگی کو مشکل سے مشکل تر بنادیا ہے۔ یوسف تاریگامی نے کہا کہ یہاں مایوسی ہے اور بھاجپا کی حکومت نے کئے گئے وعدوں کی وفا نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ بھاجپا کی انہی پالیسیوں کے نتیجہ میں کشمیری طلباء، تاجروں اور ملازمین کو ملک بھر میں نشانہ بنایا جارہا ہے اور پلوامہ فدائین حملے کے بعد یہ سب نے دیکھا بھی۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت ان معاملات پر خاموش تماشائی بن گئی تو سپریم کورٹ کو مداخلت کرنا پڑی۔ یوسف تاریگامی نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کا تین سال سے زائد کا اتحاد گذشتہ سال جون میں ختم تو ہوگیا لیکن اپنے پیچھے تشدد اور فرقہ واریت چھوڑ گیا۔
خبر کا کوڈ : 783970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش