QR CodeQR Code

پاکستان اور ایران کا ریل رابطے مزید بڑھانے پر اتفاق

18 Mar 2019 18:14

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک اور ہم سے ریل ٹریک کے ذریعے بھی متصل ہے، دونوں ممالک کی اکانومی کے ایک حصے کا ریل پر انحصار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹریک اَپ گریڈ کرکے فاصلوں کو کم کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید سے ایرانی محکمہ ریل کے وفد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ریل کے باہمی رابطے مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفد میں ایرانی ریلوے کے نائب صدر ٹیکنیکل اینڈ انفراسٹرکچر مازیر یزدانی، ڈائریکٹر جنرل ویگن مہدی حاجی بگہری، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سعید غوہاری، ڈیزائننگ ایکسپرٹ ریلوے محمد الوان دی، ایرانی ریلوے مشینری ایکسپرٹ سید ضیاءالدین سمیت دیگر افسران نے شامل تھے، جبکہ پاکستان ریلوے کی جانب سے چیئرمین ریلوے جلال سلطان سکندر، سی ای او ریلوے آفتاب اکبر، ڈی جی ایم ریلوے فرید احمد، اے جی ایم زبیر شفیع غوری، ظفراللہ کلواڑ، اعجاز بروڑو سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں دو طرفہ ریلوے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک ایران ٹرین سروس کو بڑھانے کے حوالے سے مختلف معاہدے کئے جائیں گے۔ اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور ہم سے ریل ٹریک کے ذریعے بھی متصل ہے، دونوں ممالک کی اکانومی کے ایک حصے کا ریل پر انحصار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ٹریک اَپ گریڈ کرکے فاصلوں کو کم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 783973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783973/پاکستان-اور-ایران-کا-ریل-رابطے-مزید-بڑھانے-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org