0
Monday 18 Mar 2019 15:02

وزیراعلٰی ناہلی کیس میں عدالتی فیصلہ مایوس کن ہے، سعدیہ دانش

وزیراعلٰی ناہلی کیس میں عدالتی فیصلہ مایوس کن ہے، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے حفیظ الرحمٰن جعلی ڈگری کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا نہ کرنے سے بہت سے سوالات نے جنم لیا ہے۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان جعلی ڈگری کیس میں عدالتی فیصلہ مایوس کن ہے لیکن حفیظ الرحمٰن بےنقاب ہوئے ہیں کہ انہوں نے جعلی ڈگری لیکر الیکشن میں حصہ لیا تھا، پہلی پیشی میں ہی حفیظ الرحمٰن کو بچانے کی کوشش کی گئی تھی اور آج ان کو نااہلی سے بچایا گیا، لیکن اس عدالتی فیصلے سے گلگت بلتستان کی عوام بھی مایوس ہیں، کیونکہ نون لیگ نہ صرف جعلی مینڈیٹ لیکر الیکشن میں کامیاب ہوئی تھی بلکہ ان کے وزیراعلٰی نے جعلی ڈگری جمع کرا کر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ گلگت بلتستان میں سیاسی وابستگی کی بنیاد پر اس طرح کے فیصلے سامنے آتے ہیں اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں آئینی عدالتی نظام ہو، تاکہ سستے اور بہتر انصاف کی فراہمی یقینی ہوسکے۔ اعلٰی عدلیہ کے اس یکطرفہ فیصلے نے انصاف کے تقاضوں کو پورا نہ کرکے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 783975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش