QR CodeQR Code

کالعدم جماعتوں کے تحویل میں لئے گئے ادارے متعلقہ محکموں کے سپرد کر دیئے گئے

18 Mar 2019 18:50

محکمہ داخلہ کے مطابق جماعت الدعوۃ کے تمام تعلیمی ادارے محکمہ تعلیم کو حوالے کر دیئے گئے ہیں جبکہ تمام ہسپتال اور ڈسپنسریوں کو محکمہ صحت کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔ جماعت الدعوۃ اور جیش محمد کے تمام مدرسوں کو محکمہ اوقاف پنجاب کی نگرانی میں سونپ دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے جماعت الدعوۃ، فلاح انسانیت فاونڈیشن اور جیش محمد کے قبضہ میں لئے گئے اداروں کا کنٹرول چار مختلف محکموں کے حوالے کر دیا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق جماعت الدعوۃ کے تمام تعلیمی ادارے محکمہ تعلیم کو حوالے کر دیئے گئے ہیں جبکہ تمام ہسپتال اور ڈسپنسریوں کو محکمہ صحت کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔ جماعت الدعوۃ اور جیش محمد کے تمام مدرسوں کو محکمہ اوقاف پنجاب کی نگرانی میں سونپ دیا گیا ہے اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کی تحویل میں لی گئی تمام ایمبولینسز کو ریسکیو 1122 کے حوالے کیا گیا ہے تاکہ یہ معمول کے مطابق چلتے رہیں۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اداروں کو فعال رکھا جائے، کسی ملازم کو فارغ نہ کیا جائے۔ محکمہ داخلہ نے محکمہ تعلیم کے حکام کو بھی ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں کے امتحانات چل رہے ہیں، اس لئے امتحانات کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور طلبہ کا تعلیمی نقصان نہ ہونے دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 783977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783977/کالعدم-جماعتوں-کے-تحویل-میں-لئے-گئے-ادارے-متعلقہ-محکموں-سپرد-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org