QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، پولیس موبائل پہ بم حملہ، دو اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

18 Mar 2019 16:49

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر پولیس کو نشانہ بنایا ہے۔ پروا پولیس موبائل کے راستے میں دہشت گردوں نے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا، پولیس موبائل جیسے ہی بارودی مواد کے نزدیک پہنچی، دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور دو راہ گیر زخمی ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر پولیس کو نشانہ بنایا ہے۔ پروا کی حدود میں پولیس موبائل پہ ہونے والے بم حملے میں دو اہلکار اور دو راہ گیر زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر پولیس کو نشانہ بنایا ہے۔ پروا پولیس موبائل کے راستے میں دہشتگردوں نے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا، پولیس موبائل جیسے ہی بارودی مواد کے نزدیک پہنچی، دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور دو راہ گیر زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سب انسپکٹر خان زادہ بھی شامل ہیں جبکہ پولیس جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی پی او اطلاع ملنے کے بعد جائے حادثہ کی جانب روانہ ہیں۔ 
 


خبر کا کوڈ: 783986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783986/ڈی-ا-ئی-خان-پولیس-موبائل-پہ-بم-حملہ-دو-اہلکاروں-سمیت-4-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org