0
Monday 18 Mar 2019 17:02

پاک فائٹر طیاروں کی موٹر وے پہ لینڈنگ اور مسلح ٹیک آف مشقیں

پاک فائٹر طیاروں کی موٹر وے پہ لینڈنگ اور مسلح ٹیک آف مشقیں
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے موٹر وے اور ہائی وے پرمختلف مقامات پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے موٹر وے اور ہائی وے پر مختلف مقامات پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ کیا، لینڈنگ کے بعد طیاروں کو موٹر وے پر ہی ایندھن فراہم اور ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد پاک فضائیہ کے ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے علاوہ سینیئر ملٹری افسران اور اعلیٰ سول عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے روڈ رن وے موٹر وے پر لینڈنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ طیاروں نے موٹروے اور ہائی وے پرمختلف مقامات پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ لینڈنگ کے بعد طیاروں کو موٹر وے پر ہی ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔ موٹر وے پر ہی پاک فضائیہ کے طیاروں کو ایندھن کی فراہمی کا کامیاب مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ  یوم پاکستان کی تیاروں کے سلسلے میں آج موٹر وے ایم ون اور موٹروے ایم ٹو بند رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موٹروے سے سفر کرنے والوں کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان ڈے پریڈ کی تیاریوں کے حوالے سے 18 مارچ کو موٹروے ایم ون اور موٹروے ایم ٹو ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ اسلام آباد سے پشاور جانے والی موٹروے ایم ون برہان سے صوابی جب کہ اسلام آباد سے لاہور جانے والی موٹروے ایم ٹو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے صبح سات بجے سے دوپہر ایک بجے تک بند رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا لوگوں کو آگاہ کرنے کا مقصد پیشگی پریشانی سے بچانا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پاکستان ڈے کے موقع پر حفاطتی اقدامات کے پیش 17، 19 اور 21 مارچ  کو صبح 12 سے دوپہر 2 بجے تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد راولپنڈی میں ممنوع ہو گا، شہریوں سے گزارش ہے کہ غیرضروری سفر سے گریز کریں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں، موبائل فون ایپلیکیشن ” این ایچ ایم پی ہمسفر ‘‘ میں تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ پاکستان ڈے سے قبل اسلام آباد میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پریڈ گراؤنڈ سے ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ یوم پاکستان 23 مارچ کو قومی جوش و جذبے سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ پاک فوج کی جانب سے ریہرسل بھی شروع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 783988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش