0
Monday 18 Mar 2019 19:59

قبرستان کی مسماری کیخلاف اعوان برادری کا پشاور میں احتجاجی دھرنا

قبرستان کی مسماری کیخلاف اعوان برادری کا پشاور میں احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں اعوان برادری کے 500 سالہ قدیم قبرستان لالہ احمد کی مسماری کیخلاف اعوان برادری سڑکوں پر نکل آئی اور چارسدہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ حکومت کی جانب سے اعوان برادری کی ملکیت قبرستان سے نالہ گزارنے، قبروں کی مسماری و بےحرمتی کیخلاف اعوان برادری کے افراد نے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے حاجی ملک نواز، حاجی پیر محمد، ملک اور نگزیب، حاجی افتخار اعوان، حاجی اورنگزیب خان، حاجی عابد پرویز اعوان، عبداللطیف اور حاجی عبدالوحید کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چارسدہ روڈ کو بلاک کرکے دھرنا دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی مداخلت پر برادری کے مشران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی، جو کل ڈپٹی کمشنر پشاور سے ملاقات کرے گی اور قبرستان کی مسماری روکنے کیلئے نیا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ تاہم اعوان برادری نے قبرستان کی مسماری اور نالہ کی تعمیر کیخلاف آخری حد تک جانے اور کسی بھی راست اقدام سے گریز نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ اعوان برادری کا قبرستان انہی کا ملکیتی ہے، حکومت کو وقف نہیں کیا گیا، جس کے تحت قبرستان کی اراضی پر پہلا حق اعوان برادری کا ہی ہے۔ یہاں پر حکومت کی جانب سے نالہ کی تعمیر اور قبروں کی مسماری کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔
 
خبر کا کوڈ : 784013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش