QR CodeQR Code

کراچی،کورنگی سے کالعدم تنظیم کے 4 تخریب کار گرفتار، خودکش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد برآمد

12 Jun 2011 19:34

اسلام ٹائمز:کراچی میں پریس کانفرنس میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے بتایا کہ گرفتار ملزموں کا تعلق تحریک طالبان پنجاب سے ہے، جو نوجوانوں کو ورغلا کر تربیت کیلئے وزیرستان بھیجتے اور انھیں خودکش بمبار بناتے تھے


کراچی:اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں نے کراچی کے علاقے کورنگی سے چار تخریب کاروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ مبینہ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ، دھماکہ خیز مواد، دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے بتایا کہ گرفتار ملزموں کا تعلق تحریک طالبان پنجاب سے ہے، جو نوجوانوں کو ورغلا کر تربیت کیلئے وزیرستان بھیجتے اور انھیں خودکش بمبار بناتے تھے۔ سی آئی ڈی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزموں کی نشاندہی پر اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ چوہدری اسلم کے مطابق ملزمان نے سی آئی ڈی عمارت پر بم حملے کرنے کا انکشاف کیا ہے،اسکی تصدیق کی جا رہی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 78402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/78402/کراچی-کورنگی-سے-کالعدم-تنظیم-کے-4-تخریب-کار-گرفتار-خودکش-جیکٹ-اور-دھماکہ-خیز-مواد-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org