0
Monday 18 Mar 2019 22:34

حکومت گڈ گورننس، قانونسازی میں بہتری کیلئے کام کررہی ہے، جام کمال خان

حکومت گڈ گورننس، قانونسازی میں بہتری کیلئے کام کررہی ہے، جام کمال خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے بلوچستان سرمایہ کاروں کے لئے کھل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال نے معدنیات کے شعبے کی ترقی سے متعلق سیمینار سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ محکمہ معدنیات کی سالانہ آمدن صرف2 سے ڈھائی ارب ہے، معدنیات سے مالا مال صوبہ ایک فیکٹری کی آمدن سے بھی کم کماتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معدنیات کی ترقی کے حوالے سے پالیسی بنا رہے ہیں، ایسی بھی جگہ ہیں، جہاں لیز لے کر کام نہیں کیا جا رہا، لیز فیس کو بڑھا رہے ہیں، تاکہ کان کنی کی جائے۔ وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت، سرمایہ کار اور عوام کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں، حکومت گڈ گورننس، قانون سازی میں بہتری کے لئے کام کررہی ہے، سی پیک کی وجہ سے بلوچستان سرمایہ کاروں کے لئے کھل گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس وسائل زیادہ ہیں، آبادی کم ہے، پھر بھی فائدہ نہیں اٹھایا گیا، البتہ رواں سال بلوچستان میں انفرااسٹرکچر پر بھرپور کام ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 784031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش