QR CodeQR Code

تحریک انصاف کی حکومت فراہمی انصاف کے نظام میں انقلابی تبدیلیاں لانا چاہتی ہے، فواد چوہدری

19 Mar 2019 00:39

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ بذاتِ خود وکیل ہونے کی وجہ سے وکلاء کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، وکلاء برادری کو درپیش مسائل کاحل اولین ترجیح ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی کے نظام کو موثر بنانے میں بار اور بینچ کا بنیادی کردار ہے، تحریک انصاف کی حکومت فراہمی انصاف کے نظام میں انقلابی تبدیلیاں لانا چاہتی ہے۔ اسلام آباد میں وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ وکلا، دستور، قانون، جمہوریت اور انسانی حقوق کے پاسداران ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ بذاتِ خود وکیل ہونے کی وجہ سے وکلاء کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، وکلاء برادری کو درپیش مسائل کاحل اولین ترجیح ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئین کے تحت اختیارات رکھنے والے تمام ادارے اس وقت مل کر ملک میں حقیقی تبدیلی لا رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران وکلا برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی صدارت اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر راجہ انعام منہاس کر رہے تھے جبکہ نائب صدر امتیاز چیمہ، جوائنٹ سیکریٹری وقار گوندل سیکرٹری لائبریری آصف گجر، ممبر ایگزیکٹو عبدالغنی چنا اور ناصر اقبال بھی ملاقات میں شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 784040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784040/تحریک-انصاف-کی-حکومت-فراہمی-کے-نظام-میں-انقلابی-تبدیلیاں-لانا-چاہتی-ہے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org